انگلینڈ بورڈ کا کاوٴنٹی چیمپیئن شپ ڈویژن ٹو کے اگلے سیزن کے لیے ٹاس ختم کرنے کی تجاویز پر غور

جمعرات 26 نومبر 2015 13:16

انگلینڈ بورڈ کا کاوٴنٹی چیمپیئن شپ ڈویژن ٹو کے اگلے سیزن کے لیے ٹاس ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء)انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کاوٴنٹی چیمپیئن شپ ڈویژن ٹو کے اگلے سیزن کے لیے ٹاس ختم کرنے کی تجاویز پر غور شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ای سی بی کا ایگزیکٹو بورڈ اپنی کرکٹ کمیٹی کی جانب سے دی جانے والی ان سفارشات پر ہونے والے اجلاس پر غور کرے گااگر ان سفارشات کو منظور کر لیا گیا تو آزمائشی طور پر ایک سال کے لیے ان سفارشات پر عملدرآمد سنہ 2016 سے شروع کر دیا جائے گا۔

سفارشات کا مقصد کرکٹ کی پچوں کی حالت کو بہتر بنانا اور سپن بالروں کی حوصلہ افزائی ہے۔کاوٴنٹی چیمپیئن شپ ڈویڑن ٹو کے اگلے سیزن کیلئے مہمان ٹیم کے پاس یہ اختیار ہو گا کہ وہ بیٹنگ یا بولنگ کرے یا پھر پچ کی غیر یقینی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے ٹاس کرنے کا فیصلہ کرے۔واضح رہے کہ کاوٴنٹی چیمپیئن شپ ڈویڑن ون اور ڈومیسٹک کرکٹ کے ایک روزہ میچوں کے لییٹاس کیا جائے گا۔