بھارت نے پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کا اعلان کر دیا

جمعرات 26 نومبر 2015 14:26

بھارت نے پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کا اعلان کر دیا
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26نومبر- 2015ء) بھارت نے پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد پاکستان کے خلاف سری لنکن سرزمین پر سیریز کھیلنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے مابین سیریز 15دسمبر سے شروع ہوگی جس میں ممکنہ طور پر 3ون ڈے اور 2ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز شامل ہوگی جب کہ دونوں ممالک کے مابین ٹیسٹ سیریز 2017ء میں انگلینڈ میں کھیلے جانے کا امکان موجود ہے ۔