سکیورٹی خدشات کے باعث عامر خان کا ممبئی چھوڑنے پر غور

جمعرات 26 نومبر 2015 14:32

سکیورٹی خدشات کے باعث عامر خان کا ممبئی چھوڑنے پر غور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) بالی ووڈ اداکار عامر خان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر نے سیکیورٹی خدشات کی بناء پر ممبئی چھوڑ نے پر غور شروع کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کا کہنا ہے کہ عامر خان اہل خانہ کی سیکیورٹی کے لیے پریشان ہیں، انہوں نے بیوی کرن خان سے ممبئی چھوڑنے کا کہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بالی ووڈ سپراسٹار عامر خان کا کہنا تھا کہ برا بھلا کہنے والوں نے انھیں سچا ثابت کر دیا ہے، انٹرویو میں جو کچھ کہا اس پر قائم ہوں۔

واضح رہے کہ عامر خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کرن راو نے بھارت میں روز بہ روز بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کے واقعات سے تنگ آکر ملک چھوڑ نے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ا نکی اہلیہ گزشتہ 8 ماہ کے دوران ملک میں بڑھتی انتہا پسندی سے خوفزدہ ہیں، انہیں بچوں کے مستقبل کی فکر ہے

متعلقہ عنوان :