ایوارڈ واپسی احتجاج کا پرامن طریقہ ہے‘ فرح خان

جمعرات 26 نومبر 2015 14:32

ایوارڈ واپسی احتجاج کا پرامن طریقہ ہے‘ فرح خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) معروف بھارتی فلمساز فرح خان کا کہنا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف اور ایف ٹی آئی آئی کے طلبہ کی حمایت میں ایوارڈز کی واپسی احتجاج کا پرامن طریقہ ہے۔فرح خان نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم آزاد ملک کے باشندے ہیں ،پس آزادی اظہار رائے ہمارا حق ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ جو لوگ ملک میں امن کی بحالی کی خاطر اپنے ایوارڈ واپس کرنا چاہتے ہیں یا کر چکے ہیں توانھیں اس بات کا مکمل حق حاصل ہے کہ وہ اپنی چیز کا جیسے چاہیں استعما ل کریں۔50سالہ کوریوگرافر کم فلمساز نے میڈیا کو بتایا کہ اس ملک کو بنانے والے ہمارے بانی گاندھی جی کی طرف سے ہمیں تعلیم دی گئی ہے کہ ہم ہر کام کو امن پسندی سے انجام دیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی معاملے پر ماردھاڑ اور شور شرابے سے کہیں بہتر ہے کہ ہم اپنے مسائل کو مل بیٹھ کر آپس میں بات چیت سے سلجھا لیں

متعلقہ عنوان :