انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 نومبر 2015 14:57

انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو4 روزہ ریمانڈ پر  پولیس ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 نومبر 2015 ء) : انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا. عدالت میں پرایسکیوٹر جنرل سے چار روزہ ریمانڈ طلب کیا، ڈاکٹر عاصم حسین کو ہتھکڑی لگا کر انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج نعمت اللہ پھلپوٹو کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں رینجرز کیجانب سے شیخ ساجد ایڈووکیٹ اور لا آفیسر پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم کے خلاف گذشتہ روز نارتھ ناظم آباد تھانے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ہے۔جس کے بعد ڈاکٹر عاصم حسین نے رات تھانے میں گزاری ، کمرہ عدالت میں ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ اور بیٹی بھی موجود تھیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو 26 اگست کو ہائی ایجوکیشن کے دفتر سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد ڈاکٹر عاصم نوے روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں رہے ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش کی گئی .عاصم حیسن پر کرپشن اور عہدے کے ناجائز استعمال کا بھی الزام عائد ہے۔

متعلقہ عنوان :