نمرت کاپور انٹرنیشنل اداکارہ ہیں ، اکشے کمار

جمعرات 26 نومبر 2015 14:58

نمرت کاپور انٹرنیشنل اداکارہ ہیں ، اکشے کمار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے ائرلفٹ معاون اداکارہ نمرت کایور کو انٹرنیشنل اداکارہ قرار دے دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نمرت نے فلم میں اپنا کردار بہت خوبصورتی سے نبھایا ہے میں اسے ایک انٹرنیشنل اداکارہ کہتا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نمرت خصوصاً کلائمیکس مناظر بہت اچھے کرتی ہے اپنی فلم لنچ باکس اور پھر ائرلفٹ کے درمیان اتنے لمبے خلا کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ڈیڑھ سال تک ہوم لینڈ کی شوٹنگ کرتا رہا اور اس میں بہت وقت لگا اور اس فلم کی شوٹنگ کے بعد میری آنے والی فلم کا سکرپٹ تیار ہونے میں زیادہ وقت لگا ۔