عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کر نے کے لئے پرعزم ہوں : اعصام الحق

جمعرات 26 نومبر 2015 15:36

عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کر نے کے لئے پرعزم ہوں : اعصام الحق

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26نومبر- 2015ء) پاکستانی ٹینس سٹاراعصام الحق کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے ٹینس سیزن میں عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ کر نے کے لئے پرعزم ہیں۔چائنہ کے ساتھ ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہو نے سے فائدہ ہو گا ۔ ایک مقامی ٹینس ٹورنامنٹ کے موقع پراعصام الحق کا مزید کہنا تھا کہ کہنا تھاکہ وہ آئندہ چند روز تک باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کر دیں گے ۔

وہ آئندہ برس ہونے والے بین الاقوامی ٹینس ایونٹس میں عمدہ کا ر کردگی کا مظاہرہ کر نے کے لئے پرعزم ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈیوس کپ گروپ ون میں پاکستان چائنہ ٹائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ 10 سال بعد پاکستان کا ڈیوس کپ گروپ ون میں کوالیفائی کرنا بہت خوشی کی بات ہے ۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ چین کی ٹیم مضبوط ہے لیکن اگر شیڈول کے مطابق یہ ٹائی پاکستان میں ہو گئی تو ہوم گراونڈ پر چینی ٹیم کو مشکلات کا شکاربنا سکتے ہیں ۔ مقامی سطح پر کھلاڑیوں کی کار کردگی سراہتے ہوئے اعصام الحق کا کہنا تھاکہ وہ نوجوان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ دیکھ کر بہت خوش ہیں اورانہیں امید ہے کہ مستقبل میں یہ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کا باعث بنیں گے ۔