پاک، بھارت سیریز ، چیئر مین پی سی بی شہریار خان کل سری لنکا جائیں گے

جمعرات 26 نومبر 2015 15:49

پاک، بھارت سیریز ، چیئر مین پی سی بی شہریار خان کل سری لنکا جائیں گے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26نومبر- 2015ء) پاکستان اور بھارت کے مابین سیریز کا اعلان ہونے کے بعد چیئر مین پی سی بی شہریار خان کل سری لنکا جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہریار خان اپنے دورہ سری لنکا میں میزبان کرکٹ بورڈ کے حکام کے ساتھ مذکورہ سیریز کے وینیوز کے حوالے سے بات چیت کریں گے ۔ یاد رہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے خود بھی پاک بھارت سیریز اپنے ملک میں کروانے کی پیشکش کی تھی ۔