کراچی میں بلدیاتی انتخابات، سندھ حکومت کی الیکشن کمیشن سے فوج تعینات کرنے کی درخواست
جمعرات 26 نومبر 2015 16:05
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) سندھ حکومت نے شہر قائد میں بلدیاتی انتخابات کے دوران فوج کی تعیناتی کے لئے الیکشن کمیشن سے باضابطہ درخواست کردی ۔
(جاری ہے)
سندھ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا جس کے تحت پولنگ کے دوران 7ہزار 400 سیکیورٹی اہلکار فرائض انجام دیں گے۔
اس لئے شہر میں پاک فوج کی 10 کمپنیاں تعینات کی جائیں۔واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 5 دسمبر کو کراچی کے 6 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے جس میں 70 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنے بلدیاتی نمائندوں کا براہ راست انتخاب کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.