وینکٹیش پرساد نے بھارتی بورڈ کی اجازت کے بغیر پاکستان سپر لیگ کیلیے معاہدہ کیا
جمعرات 26 نومبر 2015 16:08
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26نومبر- 2015ء) انگلش کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اوٹس گبسن کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اوربولنگ کوچ وینکٹش پرساد سے پاکستان سپر لیگ کے کوچز پینل کا معاہدہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلور سے تعلق رکھنے والے پرساد بھارتی کرکٹ بورڈ کی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہیں اور تنخواہ دار سلیکٹر ہیں۔
اس لئے وہ ایک وقت میں دو کام نہیں کرسکتے۔ انہیں دوسری ملازمت کرنے کے لئے بھارتی کرکٹ کنٹرول سے پیشگی اجازت لینا چاہیے تھی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی اس حوالے سے سخت پالیسی ہے کہ اس سے بھاری تنخواہ لینے والا کرکٹر کوئی اور کام نہ کرے ۔(جاری ہے)
بھارت کے کسی اور سلیکٹر کے پاس کوئی دوہری ذمے داری نہیں ہے ۔
بھارت میں تمام سلیکٹرز بورڈ کے ملازم ہوتے ہیں ۔ پاکستان سپر لیگ میں کوئی بھارتی کھلاڑی شرکت نہیں کررہا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جن کوچز کا اعلان کیا ہے ان میں سری لنکا کے عظیم اوپنر سنتھ جے سوریا اور آسٹریلیا کے سابق کوچ جان بیکانن بھی شامل ہیں۔ پی سی بی میڈیا ریلیز کے مطابق تینوں کوچز نے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ کوچز کی خدمات فرنچائز حاصل کریں گی ۔ اس سے قبل انگلینڈ کے بولنگ کوچ اوٹس گبسن سپر لیگ سے معاہدے سے انکار کر چکے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.