کراچی آپریشن کے حوالے سے جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آگئی ‘عامر خان کے دہشگردوں بھتہ خوروں کے سہولت کارہونے کا انکشاف

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2015 16:13

کراچی آپریشن کے حوالے سے جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آگئی ‘عامر خان ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔26 نومبر۔2015ء) کراچی آپریشن کے حوالے سے جے آئی ٹی رپورٹ منظرعام پر آگئی ۔رپورٹ کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما عامر خان خطرناک دہشتگردوں اور ٹارگٹ کلرز کے سہولت کار تھے۔اس اہم ترین جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتاری کے وقت عامر خان ایم کیو ایم ہیڈکوارٹر نائن زیرو کے سکیورٹی انچارج تھے اور یہاں سے گرفتار ہونے والے 26 ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور اور تخریب کار انہی کی آشیرباد پر نائن زیرو کے اطراف میں روپوش تھے۔

رپورٹ کیمطابق عامر خان نائن زیرو سے گرفتار ملزموں اور برآمد ہونے والے اسلحے کے نگران تھے جبکہ ان ملزموں کو رئیس عرف مما، نعیم ملا اور شہزاد ملا بھی کنٹرول کیا کرتے تھے ۔جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عامر خان کی ہدایات پر یہ ملزم بھتہ خوری اور تخریب کاری کی وارداتیں کرتے تھے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں عامر خان اور ایم کیو ایم کے سابق و روپوش رہنماوں سے انیس قائم خانی، حماد صدیقی، محمد انور اور سلیم شہزاد سے اختلافات کا بھی تذکرہ ہے۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ عامر خان دبئی میں گوشت کا کاروبار کرتے ہیں۔ عامر خان 1993سے 1999تک شارجہ میں رہے اور 2003سے 2011تک جیل کاٹی۔ جے آئی ٹی رپورٹ وفاق کو ارسال کی جا چکی ہے اور اب اسے عامر خان کے خلاف موجود ریکارڈ کا حصہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :