پولیس اہلکاروں کو پیٹ کم کرنے کی ہدایت

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2015 16:19

پولیس اہلکاروں کو پیٹ کم کرنے کی ہدایت

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔26 نومبر۔2015ء) جرائم کا مقابلہ کرنے کیلئے پولیس اہلکاروں کو اپنے پیٹ کم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق تمام پولیس اہلکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ صبح کے اوقات میں اپنی ورزش کو یقینی بنائیں اور اپنے پیٹ کم کرنے کیلئے اقدامات کریں صوبہ بھر کی پولیس میں سینکڑوں کی تعداد میں ایسے پولیس افسران و اہلکار شامل ہیں جو اپنے بڑھے ہوئے پیٹ کے باعث چلنے سے بھی اوزار ہیں ان تمام افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی بڑھی ہوئی توندے کم کرنے کیلئے ورزش کو معمول بنائیں۔