قطر سے درآمد ایل این جی کی قیمت کی تفصیل منطر عام پر آگئی

جمعرات 26 نومبر 2015 16:45

قطر سے درآمد ایل این جی کی قیمت کی تفصیل منطر عام پر آگئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) قطر سے درامد کی جانے والی ایل این جی کی قیمت کی تفصیلات منطر عام پر آگئیں،درآمد ہونے والی ایل این جی کی قیمت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کے 14 فیصد تک ہوگی۔

(جاری ہے)

قطرسے ایل این جی کی درامد کے معاہدے کی کل مالیت 16 ارب ڈالر ہوگی،ایل این جی کی درامدی قیمت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کا 13 اعشاریہ 6 فیصد سے14 فیصد تک ہوگی۔

واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بدھ کو ہونے والے اجلاس میں ایل این جی کی درامدی قیمت کی منظوری دینا تھی، تاہم ای سی سی نے قیمت سے متعلق معاہدہ قانونی رائے کے لیے وزارت قانون کو بھجوا دیا، جو اب 27 نومبر کو ای سی سی میں دوبارہ پیش ہوگا اور تب ہی اہل این جی کی درآمدی قیمت کی حتمی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :