پشاور کے رفعت اللہ مہمند معمر ترین ڈیبیو بلے باز بنیں گے

جمعرات 26 نومبر 2015 16:46

پشاور کے رفعت اللہ مہمند معمر ترین ڈیبیو بلے باز بنیں گے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 26نومبر- 2015ء) پاکستان کی جانب سے رفعت اللہ مہمند آج انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والے معمر ترین بلے باز بن جائیں گے ۔

(جاری ہے)

رفعت اللہ مہمند چھ نومبر 1976ء کو پشاور میں پیدا ہوئے اور اس وقت ان کی عمر 39 سال سے زیادہ ہے ۔ ان سے قبل یہ اعزاز بھارت کے سابق کپتان راہول ڈریوڈ کے پاس تھا جنہوں نے 38 سال 232 دن کی عمر میں 2011ء میں اپنا ڈیبیو کیا تھا ۔