فلمسٹار عامر خان کے بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر بیانات پر میاں بیوی میں جھگڑا، خاتون نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 نومبر 2015 17:03

فلمسٹار عامر خان کے بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر بیانات پر میاں ..

جبلپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 نومبر 2015 ء) : بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر عامر خان کے بیانات نے بھارت میں ایک تہلکہ تو مچا ہی دیا ہے لیکن عامر خان کے بیانات پر میاں بیوی کے مابین ہونے والی بحث نے خاتون کو اپنی زندگی ختم کرنے تک پر مجبور کر دیا . تفصیلات کے مطابق جبلپور کے رہائشی ایک شادی شدہ جوڑے میں عامر خان کے بھارتی انتہا پسندی پر دئے گئے بیانات کو لے کر بحث ہوئی، دونوں میں اختلافٍ رائے اتنا بڑھ گیا کہ بات تلخ کلامی تک جا پہنچی جس کے بعد خاتون نے زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا.

(جاری ہے)

نیوز 18 میں شائع ہوئی ایک خبر کے مطابق ایانک پانڈے اور اس کی اہلیہ سونل لاہری اپارٹمنٹ کے رہائشی ہیں، جن کے درمیان عامر خان کے بھارتی انتہا پسندی کے بیانات پر ہوئی بحث ایک بہت بڑے جھگڑے کی شکل اختیار کر گئی جس کے بعد سونل نے دلبرداشتہ ہو کر زہر کھا لیا. سونل کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز کی بھر پور کوشش کے باوجود وہ سونل کی زندگی بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے. کوتوالی پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے لاش کو مُردہ خانے بھجوا دیا ہے جبکہ پولیس نے اہلٍ خانہ کے بیانات ریکارڈ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے.

متعلقہ عنوان :