امریکہ میں مسلمان ہونا ایک جرم بن گیا،ایف بی آئی نے سیاہ فام مسلم خاتون کو جہاز سے اتار دیا

مسلمان سیاہ فام اور امریکی ہونا میرے جرم ہیں، 200 مسافروں کی موجودگی میں جہاز سے اترنے کا حکم دینا انتہائی شرمناک تھا، مسلمان ہونے کے سبب امتیازی سلوک کیا گیا کیونکہ امریکی اس کی طاقت رکھتے ہیں،مسلمان خاتون کمیلہ رشید

جمعرات 26 نومبر 2015 17:37

امریکہ میں مسلمان ہونا ایک جرم بن گیا،ایف بی آئی نے سیاہ فام مسلم خاتون ..

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) مسلمان ہونا ایک جرم بن گیا،امریکہ میں مقیم 30 سالہ سیاہ فام مسلمان خاتون کمیلہ رشید کو نیو یارک سے استنبول جانے والی پرواز سے اتار لیا گیا ، کئی گھنٹوں تک تفتیش کے بعد بھی جہاز پر سوار نہ ہونے دیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ سیاہ فام مسلمان خاتون کمیلہ رشید کو نیو یارک سے استنبول جانے والی پرواز سے اتار لیا گیا ، کئی گھنٹوں تک تفتیش کے بعد بھی جہاز پر سوار نہ ہونے دیا گیا۔

کمیلہ رشید کا کہنا ہے کہ 200 مسافروں کی موجودگی میں جہاز سے اترنے کا حکم دینا انتہائی شرمناک تھا، مسلمان ہونے کے سبب امتیازی سلوک کیا گیا کیونکہ امریکی اس کی طاقت رکھتے ہیں۔خاتون سے مسلسل کئی گھنٹوں کی تفتیش میں بے مقصد سوالات کی بھرمار کے بعد بھی پرواز میں شریک ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ مسلمان سیاہ فام اور امریکی ہونا میرے جرم ہیں۔

متعلقہ عنوان :