سعودی عرب، مسلسل بارشوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 25 زخمی،متعدد گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں ، زیر زمین راستے بند کر دیے گئے،امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ، سکول اور کالجز بند،مزید بارشوں کا امکان

جمعرات 26 نومبر 2015 17:41

سعودی عرب، مسلسل بارشوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 25 زخمی،متعدد ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض کے علاوہ دمام سمیت کئی سعودی شہروں میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے ، متعدد گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں ، زیر زمین راستے بند کر دیے گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے سعودی عرب کو شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال کا سامنا ، ٹریفک کے لئے بنائے گئے زیر زمین راستے پانی سے بھرنے کے سبب گاڑیاں پانی میں ڈوب گئی ، امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ، تمام سکول اور کالجز بند رہیں گے۔

ایئر پورٹس پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی مزید بارشوں کا امکان ہے۔دوسری جانب قطر میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، سڑکوں پر پانی جمع ہو جانے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے ، لوگ گاڑیاں چھوڑ کر جانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ قطر میں ایک دن میں 79 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو قطر کی سالانہ بارش کے برابر ہے۔

متعلقہ عنوان :