راجیو شکلانے پاکستان سوپر لیگ میں بھارتی کھلاڑیوں کے بھیجنے کا عندیہ دیدیا

جمعرات 26 نومبر 2015 17:55

راجیو شکلانے پاکستان سوپر لیگ میں بھارتی کھلاڑیوں کے بھیجنے کا عندیہ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل)کے چیئر مین راجیو شکلانے پاکستان سوپر لیگ میں بھارتی کھلاڑیوں کے بھیجنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ابھی تک پی ایس ایل کے لیے بھارتی کھلاڑیوں کی دعوت نہیں آئی لیکن اگر پی ای ایل میں بھارتی کھلاڑیوں کو دعوت دی گئی تو ان کو بھیجنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑی کسی غیر ملکی لیگ میں حصہ نہیں لیتے لیکن پی سی بی نے درخواست کی تو کھلاڑیوں کو بھیجنے پر غور کریں گے۔

متعلقہ عنوان :