آئی سی سی نے تاریخ میں پہلی دفعہ خواتین کو وویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں امپائر مقرر کر دیا
جمعرات 26 نومبر 2015 17:57
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تاریخ میں پہلی دفعہ چار خواتین کو تھائی لینڈ میں ہونے والے وومنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر 2015 کے لیے امپائر مقرر کر دیا۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی کیتھی کراس کو 2014 میں آئی سی سی ایسوسی ایٹ امپائروں کے پینل میں شامل کیا گیا تھا جبکہ انھوں نے 2000،2009 اور 2013، 2011 کے وومنز ورلڈ کپ کوالیفائر اور 2013 کے وومنز ورلڈ ٹوئنٹی کوالیفائر میں بھی امپائرنگ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
تاہم یہ پہلا موقع ہو گا کہ کسی میچ میں مکمل طور پر صرف خواتین امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ خواتین امپائروں میں نیوزی لینڈ کی کیتھلین کراس، آسٹریلیا کی کلیئر پولوسیک، انگلینڈ کی سو ریڈفرین اور ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والی جیکولین ولیمز شامل ہیں۔(جاری ہے)
آسٹریلیا کی 27 سالہ پولوسیک کم عمر امپائر ہیں وہ آسٹریلیا کے لسٹ اے میں امپائرنگ کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔
وومنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر 28 نومبر سے 5 دسمبر تک تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہوگا جس میں بنگلہ دیش، چین، آئرلینڈ، نیدر لینڈ، پاپوا نیوگنی، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان مقابلہ ہوگا جس میں سے دو کامیاب ٹیمیں 2016 میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے کوالیفائی کریں گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
-
پاکستانی ٹیم کے سینئر اور تگڑے ترین کھلاڑی کی طویل عرصے کیلئے کرکٹ کے میدانوں سے دور ہو جانے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.