چیمپئنز لیگ فٹبال، بار سلونا نے رومہ کو شکست دیدی

بار سلونا نے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد6-1 فتح حاصل کی، میسی اور سواریز کے 2،2 گولز

جمعرات 26 نومبر 2015 17:57

چیمپئنز لیگ فٹبال، بار سلونا نے رومہ کو شکست دیدی

بار سلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) چیمپئنز لیگ فٹبال میں کھیلے گئے میچ میں بار سلونا نے رومہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ ایک سے ہرا دیا۔چیمپئنز لیگ میں کھیلے گئے میچ میں گروپ ای کی ٹیمیں بار سلونا اور رومہ میدان میں اتریں۔

(جاری ہے)

لینونل میسی کی ٹیم بار سلونا نے حریف ٹیم کیخلاف بہترین کھیل پیش کیا اور رومہ کے کھلاڑیوں کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔حریف ٹیم لوئیس سواریز، نیمار اور میسی جیسے بڑے کھلاڑیوں پر مشتمل بار سلونا کی ٹیم کے سامنے بے بس نظر آئی۔ بار سلونا نے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ ایک سے فتح حاصل کی، میسی اور سواریز میچ میں دو دو گولز سکور کر کے نمایاں رہے۔

متعلقہ عنوان :