کرکٹ سیریز،بھارتی حکومت کی اجازت کے بعد بھارتی میڈیا آگ بگولا ہوگیا

حکومت نے ممبئی حملوں کی برسی کے موقع پر سیریز کی اجازت کیوں دی ،بھارتی میڈیا

جمعرات 26 نومبر 2015 18:31

کرکٹ سیریز،بھارتی حکومت کی اجازت کے بعد بھارتی میڈیا آگ بگولا ہوگیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء ) بھارتی حکومت نے بھی اپنے کرکٹ بورڈ کو پاکستان سے سیریز کھیلنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے پاک بھارت سیریز کو سبوتاژ کرنے کیلئے پراپیگنڈا شروع کر دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کھیلنے کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد بھارتی حکومت نے بھی رضامندی ظاہر کرتے ہوئے سیریز کھیلنے کی منظوری دیدی ہے تاہم دوسری جانب کرکٹ سیریز کھیلنے کیلئے بھارتی حکومت کے اجازت ملنے پر بھارتی میڈیا نے رونا شروع کر دیا ہے اور اپنی ہی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، بھارتی میڈیا آگ بگولا ہوتے ہوئے انتہا پسندوں کے نقشے قدم پر چلنا شروع کر دیا پاک بھارت سیریز طے ہی بھارتی میڈیاکو ممبئی حملے یاد آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ممبئی حملوں کی برسی کے موقع پر ہی سیریز کھیلنے کی اجازت کیوں دی گئی ہے،سیریز کا اعلان ہوتے ہی بھارتی میڈیا نے اپنی توپوں کے رخ پاکستان کی طرف موڑ تے ہوئے بھارتی میڈیا نے کرکٹر ہوں یا فنکار کسی کو نہیں چھوڑاسب کو کڑی تنقئد کا نشانہ بنایا

متعلقہ عنوان :