جنگی طیارے کو مارگرانے پر ترکی روس سے معافی مانگے، روسی مفتی اعظم

جمعرات 26 نومبر 2015 19:24

جنگی طیارے کو مارگرانے پر ترکی روس سے معافی مانگے، روسی مفتی اعظم

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) روس کے مفتی اعظم طلعت تاج الدین نے ترکی سے ر وسی جنگی طیارے کو مارگرانے پر معافی مانگے کا مطالبہ کردیا۔روسی میڈیا کے مطابق مفتی اعظم طلعت تاج الدین نے ترکی سے اپیل کی ہے کہ وہ روسی جنگی طیارے کو گرانے پر معافی مانگے۔

(جاری ہے)

مفتی اعظم طلعت تاج الدین کے مطابق ترکی کا یہ غیر دوستانہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔

روس مجبورا" مشرق وسطی میں امن کی بحالی کے عمل میں شرکت کر رہا ہے ۔ ترکی روسی طیارے کو گرانے پر معافی مانگے۔یاد رہے کہ روسی بمبار طیارہ ایس یو 24 منگل کو شام ترکی سرحد کے قریب ترک جنگی طیارے سے داغے گئے میزائل کا نشانہ بنا تھا۔ صدر روس ولادی میر پوتین نے کہا کہ روسی جنگی طیارے کو مار گرایا جانا روس کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے ۔

متعلقہ عنوان :