سعودی عرب میں آسمان سے مچھلیوں کی بارش کا انوکھا منظر،سوشل میڈیا پر ویڈیو نے دھوم مچادی

جمعرات 26 نومبر 2015 19:24

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) سعودی عرب میں آسمان سے مچھلیوں کی بارش کے انوکھے منظر نے سب کر حیران کردیا۔سعودی عرب میں ان دنوں سماجی رابطے کی ویب سائیٹس اور ویب نیوز پورٹلز پر ایک ویڈیو تیزی سے مقبول ہو رہی ہے،جس میں عجائبات قدرت کا ایک انوکھا منظردیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں آسمان سے مچھلیوں کی بارش دیکھی جا سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مشرقی سعودی عرب کے راس التنورہ کا ہے جہاں سمندر میں چلنے والی تیز ہوا کے ساتھ پانی کی لہریں اتنی بلند ہوئیں کہ ہوا نیان کا پانی اٹھا کر دور پھینک دیا۔ ہوا کے ذریعے پھینکے گئے پانی کے ساتھ اس میں موجود مچھلیاں بھی ساتھ ہی اچھل گئیں اور ایسے لگا جیسے آسمان سے مچھلیوں کی بارش ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

القصیم یونیورسٹی میں شعبہ جغرافیا کے ڈین ڈاکٹر عبداﷲ المسند کا کہنا ہے کہ پانی کا ہوا کے ذریعے اتنی بلندی تک جانا قدرت کا عجوبہ ہے۔

ایسا اس لیے ہوا کیونکہ سمندر میں و اطراف سے مخالف سمت میں ہوا چل رہی تھی جس کے نتیجے میں سمندری پانی اتنا بلند ہوا کہ اس میں موجود مچھلیاں اور مینڈک اچھل کر دور جا گرے اور ایسے لگا جیسے آسمان سے بارش کے ساتھ ساتھ مچھلیاں برس رہی ہیں۔ڈاکٹر عبداﷲ نے بتایا کہ ایسے واقعات کا ظہور بہت نادرہے۔ ایسے واقعات ہر جگہ ظہور پذیر نہیں ہوتے تاہم ماضی میں جازان اور خلیج میں ایسے واقعات کی اطلاعات آتی رہی ہیں۔