مزار قائد اعظم محمد علی جناحؒ پر دہشت گردی کے خطرات،لوگوں کا داخلہ بند

جمعرات 26 نومبر 2015 19:27

مزار قائد اعظم محمد علی جناحؒ پر دہشت گردی کے خطرات،لوگوں کا داخلہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) مزار قائد اعظم محمد علی جناح پر دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر جمعرات کو مزار میں لوگوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے ۔مزارقائد کے اطراف میں سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مزار قائد اعظم محمد علی جناح پر دہشت گردی کے خطرات پیش نظر لوگوں کو داخلہ بند کردیا گیا ہے ۔اس سے پہلے بھی مزار قائد پر دہشت گردی کا خطرہ تھا جس کے بعد لوگوں کا مزار قائد پر داخلہ بند کردیا گیا تھا اور منگل کو بھی مزار عوام کے داخلے کے لیے بند کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :