ساہیوال،مسجد شہداء گراؤنڈ مین ہول سے ٹیلی فون کی کیبل چوری

700سے زائد ٹیلی فون اور انٹر نیٹ سروس کا دنیا سے رابطہ منقطع

جمعرات 26 نومبر 2015 19:37

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) مسجد شہداء فرید ٹاؤن کے گراؤنڈ کے قریب سے ٹیلی فون کی کیبل بدھ کی رات چوری کر لی گئی جس کی وجہ سے سات سو سے زائد ٹیلی فون اور انٹر نیٹ سسٹم خاموش ہو گئے اور ٹیلی فون اورانٹر نیٹ کا رابطہ دنیا سے منقتع ہو گیا تفصیلات کے مطابق ٹیلی فون ایکس چینج فرید ٹاؤن کی مین لائن مسجد شہداء کے گراؤنڈ سے گزرتی ہے جس کے مین ہول سے بدھ کی رات چوروں نے کیبل چو ری کر لی اور سات سو سے زائد ٹیلی فون کنکشن منقتع ہو گئے اور ٹیلی فون حکام کو صبح جب ٹیلی فون صارفین نے ٹیلی فون بند ہو نے کی شکایات کیں تو پتہ چلا کہ کیبل چوری وہ چکی ہے جس کے بعد ٹیلی فون کے انجئنیروں نے مر مت کا کام شروع کر دیا ہے لیکن ابھی تک ٹیلی فون کی لائنیں بحال نہیں ہو سکیں ٹیلی فون حکام کے مطابق 36گھنٹے کے بعد ٹیلی فون سروس اور انٹر نیٹ سروس بحال کر دی جائے گی شہریوں نے فرید ٹاؤن اور اس کے گر دو نواح کے علاقوں میں گز شتہ دو ماہ کے اندر چار مر تبہ سے زائد ٹیلی فون کیبل چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیلی فون کی کیبل چوری میں محکمہ ٹیلی فون کے اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے کیونکہ ٹیلی فون ملازمین کی ملی بھگت سے ہی ٹیلی فون کی کیبل چ ری کیو ارداتیں ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اور ٹیلی فون سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :