پانچواں پاکستان ماؤنٹین فیسٹیول 6دسمبر سے شروع ہوگا
کوہساروں کی ثقافت، اجناس اور مسائل کے حوالے سے کئی پروگرام پیش کیے جائیں گے، منیراحمد
جمعرات 26 نومبر 2015 19:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء ) پاکستان ماؤنٹین فیسٹیول کے ڈائیریکٹر منیر احمد نے جمعرات کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیوکا م پاکستان، سی ڈی اے، یو این ڈی پی اور وزارت موسمی تغیرا ت کے گلاف اور ماؤنٹین مارکیٹ پراجیکٹس کے اشتراک سے پانچواں پاکستان ماؤنٹین فیسٹیول 6دسمبر سے شروع ہوگااور ہفتہ بھر کوہساروں کی ثقافت، اجناس اور مسائل کے حوالے سے کئی پروگرام پیش کیے جائیں گے جس میں خاص طور پر نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اوان کی دلچسپی کے ایسے پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں جن سے وہ کوہساروں سے محبت کرنا اور ان کی قومی زندگی میں اہمیت سے اگاہ ہو سکیں۔
انھوں نے بتایاکی 6دسمبر کونوجوانوں کے لئے راک وال کلائمبنگ سے پانچویں پاکستان ماؤنٹین فیسٹیول کا آغاز ہوگا، 8دسمبر کو کوہساروں کے حوالے سے مصوری کی نمائش، 9دسمبرکو سیمینارانعقاد ہوگا جب کہ تین روزہ ثقافتی میلہ 11دسمبر سے 13دسمبر تک آرٹ اینڈ کرافٹ ویلیج میں منعقد ہو گا۔(جاری ہے)
منیر احمد نے بتایا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے موسموں میں شدت آرہی ہے اور اس بارے میں عوامی آگاہی ضروری ہے کہ کس طرح ہمارے پہاڑ اور وہاں کے رہنے والے متاثر ہو رہے ہیں، موسمیاتی شدت کی وجہ سے کس قدر سماجی اور معاشی نقصان ہو رہا ہے اور میدانی علاقوں میں رہنے والوں کی زندگی اور معیشت کس قدر متاثر ہو رہی ہے، ہر شہری کس طرح اس حوالے سے اپنا باخبر کردار ادا کرسکتا ہے۔
کوہساروں کا عالمی دن اس حوالے سے ایک ایسا موقع ہے جب تمام ادارے اور شہری اس موضوع پر بات کرنے اور سننے اور سوچنے کے لئے تیار ہوتے ہیں، اس موقع پر تمام ذرائع ابلاغ کو بھی اپنا کردار ادا کارنا چاہیے تا کہ ہم ایک باخبر معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار بخوبی ادا کر سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.