ایس ای سی پی نے کمپنی رجسٹریشن کی معلومات کا پمفلٹ جاری کر دیا

جمعرات 26 نومبر 2015 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے سرمایہ کاروں اور شراکت داروں کی سہولت کے لئے کمپنی رجسٹریشن کی معلومات پر مشتمل پمفلٹ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس پمفلٹ میں نئی کمپنی کی رجسٹریشن سے متعلق تمام معلومات اور رجسٹریشن کے بعد کی انضباطی شرائط کی جامع تفصیلات درج ہیں جبکہ آن سالانہ گوشواروں کو مینول اور آن لائن جمع کروانے کا طریقہ کار بھی دیا گیا ہے۔

اس انکارپوریشن پمفلٹ میں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے مختلف فیسوں کی ادائیگی ، فاسٹ ٹریک رجسٹریشن سروس کا طریقہ کار اور ایس ای سی پی کے ملک بھر میں قائم رجسٹریشن دفاتر کے رابطہ کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں۔ یہ پمفلٹ ایس ای سی پی کے تمام کمپنی رجسٹریشن دفاتر اور ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :