تعلیم اور دوسرے شعبوں کی طرح کھیلوں میں بھی والدین اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں،سید مظفر علی شاہ

جمعرات 26 نومبر 2015 19:42

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) ــ" تعلیم اور دوسرے شعبوں کی طرح کھیلوں میں بھی والدین اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ بے خوف و خطر اپنے پسندیدہ کھیلوں میں مہارت حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں "۔ ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ سٹی کالج حیدر آباد کے سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن سید مظفر علی شاہ نے تعلیمی بورڈ حیدر آباد کے انٹر کالجیٹ گرلز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر بحیثیت مہمانِ خصوصی اپنے خطاب میں کیا ۔

مہمانِ خصوصی کی آمد پر ٹورنامنٹ سپر وائز گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لطیف آباد کی سینئرڈائریکٹرفزیکل ایجو کیشن عطیہ مظفر اور لیڈی اسپورٹس آفیسر تعلیمی بورڈ حیدر آباد شاہدہ شیخ نے انہیں خوش آمدید کہا اور ان سے تمام ٹیموں اور آفیشلز کا تعارف کرایا ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے میچز میں شاہ لطیف گرلز کالج لطیف آباد نے گورنمنٹ گرلزکالج حیدر آباد ، KBMSگرلز کالج حیدر آباد نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج قاسم آباد کو 3-0سے شکست دی ل کھیلے گئے کوارٹر فائنلز میں نزرت گرلز کالج حیدر آباد نے کاؤنٹی کیمبرج گرلز کالج حیدر آباد کو اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لطیف آباد نے ایمن ، ملیحہ اور نادیہ کی عمدہ کھیل کے باعث KBMSگرلز کالج حیدر آبادکو 3-2سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔

میچز کو سیدہ نسیمہ شاہ، سیدہ عطیہ مظفر اور عائشہ رزاق آرائیں سے سپر وائز کیا ۔ اس موقع پر بورڈ اسٹیڈیم لطیف آباد کے ٹیبل ٹینس ہال میں سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجو کیشن گورنمنٹ گرلز کالج حیدر آباد شاہدہ مجیب ،KBMSکی زینب ارباب ، کوٹری گرلز کالج کی عائشہ ارم، قاسم آباد کی امبر ساند، کاؤنٹی کیمبرج کی عذرا بھٹی، گرلز ڈگری کالج لطیف آباد کی توشابہ چنہ، اسپورٹس آرگنائزر فرید الدین اور دیگر موجود تھے۔

سپر وائزر سیدہ عطیہ مظفر کے مطابق سیمی فائنل کل نزرت گرلز کالج حیدر آباد اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لطیف آباد کے مابین ہوگا۔ جبکہ شاہ لطیف گرلز کالج لطیف آباد ، گورنمنٹ گرلز کالج لطیف آباد کو 3-0سے ہرا کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ فائنل کل شاہ لطیف گرلز کالج لطیف آباد اور دوسرے سیمی فائنل کی ونر کے درمیان کل ہی کھیلا جائیگا۔ جس کی مہمانِ خصوصی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لطیف آباد کی پرنسپل پروفیسر فہمیدہ خانم ہونگی اورکامیاب ٹیموں میں انعاما ت اور ٹرافیاں تقسیم کریں گی۔

متعلقہ عنوان :