سری لنکن بحریہ نے 15 بھارتی ماہی گیر گرفتار کر لئے

جمعرات 26 نومبر 2015 20:10

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) سری لنکا کی بحریہ نے اپنے پانیوں میں داخل ہونے والے پندرہ بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکن بحریہ کے ترجمان کیپٹن اکرم علاوی نے بتایا کہ جزیرہ ڈیلفٹ کے نزدیک سمندری پانیوں سے 9 بھارتیی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی دو کشتیاں بھی تحویل میں لی گئی ہیں جبکہ چھ ماہی گیر نالا ئیمانا کے نزدیک گرفتار کئے گئے ہیں ترجمان نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے بھارتی ماہی گیروں کو تفتیش کے لئے ماہی گیر ادارے کے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :