تمام اداروں میں سرخ فیتے کی فائلوں کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ،طارق فضل چودھری

کیڈ کے مسائل کے حل کے لئے ہمیں دائرے سے باہر سوچنا پڑے گا،وزیر مملکت کیڈ کا ذیلی اداروں کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب

جمعرات 26 نومبر 2015 20:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چودھری کی زیر صدارت کیڈ کے ذیلی اداروں کے سربراہان کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر مملکت نے تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ تمام اداروں میں سرخ فیتے کی فائلوں کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور کہا کہ کیڈ کے مسائل کے حل کے لئے ہمیں دائرے سے باہر سوچنا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ریگولیشن پالیسی پر عملدرآمد سے پہلے ڈیلی ویجز والے کسی ٹیچر کو برطرف نہیں کیا جائے گا جبکہ اساتذہ کی تنخواہوں کے لئے 14 کروڑ روپے کی سمری منظوری کے لئے وزارت خزانہ کو بجھوا دی گئی ہے