تعلیم کا فروغ اور پسماندگی ختم کرنے کے بلند وبانگ دعوے لفاضی ہیں، عبدالحمید ایڈووکیٹ

طالبات ثانوی تعلیمی بورڈ کی بینک برانچ کے سامنے امتحانی فیس جمع کر نے کیلئے نظر آتی ہیں،سیکرٹری فنانس پیپلز پارٹی بلوچستان

جمعرات 26 نومبر 2015 20:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری فنانس عبدالحمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم کے فروغ اور اسے تعلیمی پسماندگی کے بلند وبانگ دعوے اس وقت لفاضی ثابت ہوتے نظر آتے ہیں جب قطار در قطار وطالبات ثانوی تعلیمی بورڈ کی بینک برانچ کے سامنے صرف امتحانی فیس جمع کر نے کیلئے نظر آتے ہیں سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ان طلباء وطالبات کو درپیش ہو تے ہیں جو صوبے کے دور دراز علاقوں سے انتخابی فارم جمع کروانے کوئٹہ آتے ہیں اور طویل قطار ہونے کے باعث جب چالان فارم جمع کروانے کی باری آتی ہ ے تو اس واحد بینک کا ٹائم ختم ہو جا تا ہے اور وہ اپنی باری کے انتظار میں اگلے آنے پر مجبور ہو جا تے ہیں اس طرح طلباء کو ذہنی اذیت سے دوچار کر نا شدید قابل مذمت عمل ہے چاہئے تو یہ ہے کہ تمام بینکوں میں چالان فارم جمع کروانے کی سہولت موجود ہو تاکہ طلباء وطالبات کے ل ئے آسانی پیدا ہو سکے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری فنانس نے ثانوی تعلیمی بورڈ اور بینک حکام سے پر زور مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ طلباء دوست اقدام کیلئے صوبے بھر کے تمام بینکوں کو چالان فارم جمع کرنے کیلئے بااختیار بنا یا جائے تاکہ طلباء وطالبات کو ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے اور ان کے حقیقی وقت کے ضیاع کا کچھ تو تدارک ہو سکے چیئرمین ثانوی بورڈ کو بھی اس اہم مسئلے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے عملی اقدامات کا مظاہرہ کر نا ہو گا