صنعت کی ترقی اور استحکام کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور تخلیقی اندازِ فکر اختیار کرنا لازم ہے، آٹو انڈسٹری مزید بلندیوں پر جانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ، متعلقہ پالیسی ساز ادارے عالم گیریت، لبرلائیزیشن اور عالمی منڈی میں مسابقت کو مد نظر رکھتے ہوئے جامع حکمت عملی وضع کریں ، حکومت آٹو انڈسٹری کے فروغ کے لیے پْر عزم ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد آٹو انڈسٹری کی اہمیت میں اضافہ ہو جائے گا
صدر ممنون حسین کا نسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ دوسری آٹو کانفرنس سے خطاب
جمعرات 26 نومبر 2015 20:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ صنعت کی ترقی اور استحکام کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور تخلیقی اندازِ فکر اختیار کرنا لازم ہے، آٹو انڈسٹری مزید بلندیوں پر جانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ، متعلقہ پالیسی ساز ادارے عالم گیریت، لبرلائیزیشن اور عالمی منڈی میں مسابقت کو مد نظر رکھتے ہوئے جامع حکمت عملی وضع کریں ، حکومت آٹو انڈسٹری کے فروغ کے لیے پْر عزم ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد آٹو انڈسٹری کی اہمیت میں اضافہ ہو جائے گا۔
وہ جمعرات کو یہاں نسٹ کی جانب سے منعقدہ دوسری آٹو کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔صدر مملکت نے کہا کہ آٹو انڈسٹری مزید بلندیوں پر جانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔(جاری ہے)
اس لیے متعلقہ پالیسی ساز اداروں کو چاہئے کہ وہ عالم گیریت، لبرلائیزیشن اور عالمی منڈی میں مسابقت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک جامع حکمت عملی وضع کریں۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ حکومت آٹو انڈسٹری کے فروغ کے لیے پْر عزم ہے۔
ترقی یافتہ ممالک کی معاشی ترقی میں آٹو انڈسٹری کا کردار بہت اہم ہے اور اس کا دوسری بڑی صنعتوں اسٹیل، پیٹرولیم اورپلاسٹک سے گہرا تعلق ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آٹو انڈسٹری کے فروغ سے روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ صدر نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل کے بعد آٹو انڈسٹری کی اہمیت میں اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اس شعبے میں مہارت حاصل کریں تاکہ نئے مواقع سے فائدہ اْٹھایا جاسکے۔صدر مملکت نے کہا کہ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی توانائیاں ملک کی ترقی اور خوش حالی کے لیے صرف کریں۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ کرپشن ایک لعنت ہے جس نے معیشت کو بری طرح نقصان پہنچایا۔ انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ کرپشن کے خاتمے کے لیے جہاد کریں۔ صدرمملکت نے کہا کہ دنیا میں آلودگی کی روک تھام کے لیے ماحول دوست گاڑیاں بنائی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے ہمارے صنعت کاروں کوبھی چاہیے کہ وہ بھی نئے رجحانات کو دیکھتے ہوئے صنعتی پیداوار کو بڑھائیں۔صدر مملکت نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں کرپشن اور بدانتظامی نے ملک کی معاشی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا اور پاکستان کو عالمی برادری میں اس کا مقام حاصل کرنے میں بھی رکاوٹ بنی۔ صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی پیداوار کے جاری منصوبوں اور ایل این جی کی درآمد سے توانائی کا بحران ۸۱۰۲تک ختم ہو جائے گا۔ صدر مملکت نے نوجوانوں خاص طورپربچیوں پر زور دیا کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کریں مگر اپنی ثقافت اور اقدار کو نہ بھولیں۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی تقدیر بدل دے گا۔انہوں نے نوجوانوں کو کہا کہ وہ اس منصوبے کی تکمیل کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا کے ممالک نے اقتصادی راہداری سے منسلک ہونے کے لیے سڑکوں کی تعمیر شروع کردی ہے۔ صدر نے مزید کہا کہ گوادر بندرگاہ کے فعال ہونے کے بعد اس کی اہمیت میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے نسٹ، ڈائس اٹوموٹیو انویشن سینٹر کا افتتاح بھی کیا اور اس سلسلے میں منعقدہ نمائش کا دورہ بھی کیا۔ اس سے قبل عبدالغفورچیئرمین ڈائس، انجینیئر محمد اصغر ریکٹر نسٹ، ڈاکٹر خورشید قریشی چیئرمین دائس، ممتاز علی چیئرمین پاکستان آٹو انڈسٹری نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.