ریئر ایڈمرل شاہ سہیل مسعود کووائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
جمعرات 26 نومبر 2015 20:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء)ریئر ایڈمرل شاہ سہیل مسعود کووائس ایڈمرل کے رینک پر ترقی دے دی گئی۔وائس ایڈمرل شاہ سہیل مسعودنے کیڈٹ کالج پٹارو سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد1979کو پاکستان نیوی میں شمولیت اختیار کی اور جون 1981 کو پاکستان نیوی کی آپریشنزبرانچ میں کمیشن حاصل کیا۔اپنی امتیازی سروس کے دوران آ پ مختلف کمانڈ اور سٹاف عہدوں پر فائز رہے۔
آپ کی کمانڈ تقرریوں میں پاکستان نیوی سبمیرین کے کمانڈنگ آفیسر، سبمیرین سکواڈرن کے کمانڈنگ آفیسر کمانڈر نارتھ نیوی کی تقرریاں شامل ہیں ۔(جاری ہے)
آپ کی اسٹاف تقرریوں میں اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (ٹریننگ) ، ڈپٹی نیول سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلیجنس کی تقرریاں شامل ہیں۔آپ وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکرٹری دفاع۔ IIIاور رائل سعودی نیول فورسز میں بھی ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں۔
آپ اس وقت نیول ہیڈکوارٹرز میں چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی ذمہ داریاں سر انجام دے ہیں۔وائس ایڈمرل شاہ سہیل مسعود، پاکستان نیوی وار کالج اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔ آپ کی شاندار پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کو ہلال امتیاز(ملٹری) سے نوازا گیاہے۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.