مقبوضہ کشمیر میں حالیہ دہشتگرد حملوں کے پیچھے پاکستانی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہے ،بھارت کا الزام

لشکرطیبہ ،حزب المجاہدین اور جیش محمد کے ذریعے حملے کرائے گئے ،آزاد کشمیر سے 30 دہشتگردوں کو جموں وکشمیر بھیجا گیا

جمعرات 26 نومبر 2015 20:48

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) بھارت نے ایک نیا الزام عائد کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ دہشتگرد حملوں کے پیچھے پاکستانی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہے جس نے لشکرطیبہ ،حزب المجاہدین اور جیش محمد کے ذریعے یہ حملے کرائے اس سلسلے میں آزاد کشمیر سے 30 دہشتگردوں کو جموں وکشمیر بھیجا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹیلی جنس حکا نے بھارتی حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں حالیہ دہشتگرد حملوں کے پیچھے پاکستانی خفیہ ایجنسی کا ہاتھ ہے ۔ان حملوں کیلئے لائن آف کنٹرول کے ذریعے آزاد کشمیر سے 30 دہشتگرد جموں وکشمیر بھیجے گئے جن کو لشکرطیبہ ،حزب المجاہدین اور جیش محمد کی مدد حاصل تھی ۔