مالاکنڈ کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکولز کے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کی اختتامی تقریب کا انعقاد

جمعرات 26 نومبر 2015 20:53

درگئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) مالاکنڈ کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکولز کے سالانہ کھیل مقابلوں کی احتتامی تقریب کا انعقاد۔ تقریب کو آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کے نام سے منسوب۔ تقریب میں شہداء آرمی پبلک سکول پشاور کے والدین خصوصی طور پر مدعو ۔ مہمانان خصوصی پاکستان آرمی کے میجر امیر، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس صوبہ خٰبر پختون خوا ء افتخار احمد شموزئی، سمیت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل مالاکنڈ دلشاد بیگم ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل سید منظر جان ساجد، ایس ڈی ای او درگئی مس نادیہ بیگم ، اے ڈی ای او مالاکنڈ نصرت زمان اور دیگر کا تقریب سے خطاب میں برائمری لیول پر طالبات کے بہترین پر فارمنس پر استانیوں کو خراج تحسین۔

بہترین استانیوں میں شیلڈز تقسیم ۔

(جاری ہے)

مختلف کھیلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے سکولوں کے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم۔ استانیوں کاپرائمری سطح پر کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے لئے مناسب فنڈز مختص کرنے پر زور۔ تفصیلات کطابق مالاکنڈ کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکولز کے سالانہ کھیل مقابلوں کی احتتامی تقریب کا انعقاد جی جی پی ایس مہردے میں کیا گیا جس میں مالاکنڈ بھر کے خواتین ماہرین تعلیم ، سینئر استانیوں سمیت مہمانان خصوصی پاکستان آرمی کے میجر امیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس صوبہ خٰبر پختون خوا ء افتخار احمد شموزئی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل مالاکنڈ دلشاد بیگم ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل سید منظر جان ساجد، ایس ڈی ای او درگئی مس نادیہ بیگم ، اے ڈی ای او مالاکنڈ نصرت زمان اور دیگر شریک ہوئے۔

تقریب کے دوران جی سی ایم سکول سید راجیوڑ ، جی جی پی ایس غنی ڈھیرئی، جی جی پی ایس خٹک کورونہ ، جی جی پی ایس درگئی، جی جی پی ایس جبن ، جی جی پی ایس درگئی پاور ہاؤس اور دیگر سکولوں کے طالبات نے ٹیبلو ،ملی نغمے، پی ٹی شو اور فن کا زبردست مظاہرہ کیا۔ تقریب کی سب سے اہم بات یہ تھی کہ محکمہ تعلیم مالاکنڈ نے اس تقریب کو پاکستان آرمی کے شہداء خصوصی طور پر آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید طلباء و اساتذہ کرام کے نام سے منسوب کیا تھا ۔

تقریب میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کے والدین اور ورثاء خصوصی طور پر مدعو کئے گئے تھے۔ تقریب میں مالاکنڈ بھر کے تما گرلز پرائمری سکولوں کے سینکروں طالبات اور مختلف کھیلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طالبات کی ٹیموں میں ٹرافیاں ، شیلڈز اور توصیفی اسناد تقسیم کئے گئے اور گرلز پرائمری سکولوں میں بہترین کارکردگی کے حامل استانیوں کو بھی شیلد سے نوازے گئے۔

تقریب سے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی پاکستان آرمی کے میجر امیر نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن کے بہادر اساتذہ کرام کی وجہ سے تباہ شدہ سکولوں کے ملبے پر بیٹھ کر طلبہ اور طالبات کو سبق پڑھاتے دیکھا ہے اور اس دوران ان اساتذہ کرام اور استانیوں کو جان سے مانے کی دھمکیاں بھی ملی لیکن اس قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ان اساتذہ کرام نے جان کی پرواہ کئے بغیر اپنے فرائض نبھائے ہیں جس پر انہٰں خؒراج تھسیہن پیش کرتے ہیں ۔

صوبائی ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس افتخار احمد شموزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبائی حکومت سکولوں میں کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے خطیر گرانٹ مختص کرچکی ہے اور پرائمری سطح پر اب کوئی بھی سکول سپورٹس سہولیات کے بغیر نہیں بنے گا۔ انہون نے ہم نصابی سرگرمیوں میں مالاکنڈ کو صوبہ بھر میں مثالی قرار دیتے ہوئے یہاں کے اساتذہ کرام کی کارکردگی کو سراہا۔ تقریب سے اپنے خطاب میں گرلز پرائمری سکولوں میں تعینات سینئر استانیوں نے حکومت پر زور دیا کہ مالاکنڈ بھر کے تمام گرلز پرائمری سکولوں میں ہم نصابی اور کھیل سرگرمیوں کے لئے خصوصی گرانٹ مختص کی جائے۔