Live Updates

بلوچستان میں تبدیلی آچکی ہے، پی ٹی آئی بلوچستان میں احساس محرومی کا خاتمہ کرے گی،اقتدارمیں باریاں لینے والوں کو عوام نے پہچان لیا ہے، آنے والا وقت پی ٹی آئی کاہوگا ،بلوچستان کے ساحل وسائل اور حقوق کا نعرہ لگانے والوں نے صوبے کی عوام کو جہالت تباہی بے روزگاری دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں دیا

تحریک انصاف بلوچستان کے چیف آرگنائزر ورند قبائل کے سربراہ سردار یا رمحمد رندکا جلسہ عام سے ٹیلی فونک خطاب

جمعرات 26 نومبر 2015 20:57

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے چیف آرگنائزر ورند قبائل کے سربراہ سردار یا رمحمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تبدیلی آچکی ہے پی ٹی آئی بلوچستان کا احساس محرومی کا خاتمہ کرے گی حقوق کے حصول ساحل وسائل پر دسترس کیلئے بلوچستان کے غیور شہری پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے تاریخی صنعتی شہر حب میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام ہونے والے جلسہ عام سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ اقتدارمیں باریان لینے والوں کو عوام نے پہنچان لیا ہے آنے والے وقت پی ٹی آئی کاہوگا بلوچستان کے ساحل وسائل اور حقوق کا نعرہ لگانے والوں نے صوبے کی عوام کو جہالت تباہی بے روزگاری دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں دیا یہ لوگ اسلام آباد میں بلوچ سرزمین اور عوام کا مقدمہ لڑنے کی بجائے اپنی حالت بدلنے اور اقتدار و کرسی بچانے کی بات کرتے ہیں بلوچستان کے غیور شہریوں آؤ عمران خان کا ساتھ دو اوراور اپنے حقوق ساحل وسائل کے تحفظ وانصاف کی ضمانت لو چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ اب لارے لپے وعدے دعوے سبز باغ دیکھنے کا وقت نہیں جو عوام کے حقوق کا سودا کرتے ہیں اب ان کے پیچھا جانے کا وقت نہیں پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو حکمرانوں اور جماعتوں کے سربراہوں نے اپنی میراث اور جاگیر بنا رکھا ہے اور جس طرح جاگیر اورمیراث منتقل ہوتی رہتی ہے اسی طرح سیاسی جماعتیں بھی خاندانوں میں باپ بیٹے کا سلسلہ جوں کا توں چلاآرہا ہے پی ٹی آئی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو کسی جاگیر کی میراث نہیں یہ محنت کش کسانوں نوجوانوں غریبوں ملک سے پیارے کرنے والوں کی میراث ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے غیور رعوام کو اگر اپنے ساحل وسائل پر دسترس چاہیے تو وہ ان روایتی سیاست دانوں کا پیچھا چھوڑ کر پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بلوچستان کے سلگتے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں بلوچستان کی عوام کے حقوق کیلئے ہم اپنے خون کو آخری قطرے تک لڑتے رہیں گے بلوچستان میں پی ٹی آئی کا سونامی آچکا ہے جو کرپٹ حکمرانوں کو بہہ کر لے جائے گا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں ورکر متحد ومنظم ہوکر پی ٹی آئی کے پیغام کو حب سمیت ملک کے کونے کونے میں لے جائیں اور پارٹی کو فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں حب میں ہونے والے جلسہ عام سے میر بابر مرغزانی، پی ٹی آئی یوتھ ونگ بلوچستان کے صدر ملک فیصل دہوار،آئی ایس اف کے صوبائی چیف آرگنائزر سید داؤد شاہ، صوبائی رہنما عبدالباقی بلوچ، رئیس نواز علی ،زیشان کرد، شیر محمد بنگلزئی ،نعمت اﷲ مینگل ، ضلعی نائب صدر ولی خان سمالانی ،تحصیل حب کے سیکرٹری سلیمان خان سمیت دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی صنعتی ترقی کیلئے بہترین پروگرام رکھتی ہے کیونکہ صنعتی ترقی ہوگی تو ملک وقوم ترقی کی راہ پر گامزن ہونگے پی ٹی آئی کا قابلہ منزل کی جانب گامزن ہے کارکناں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر بلوچستان کو پی ٹی آئی کا قلعہ بنائیں گے اور عوامی طاقت ووٹ کی پرچی کے درست استعمال سے صوبائی وقومی اسمبلیوں میں جاکر عوام کی مقدمہ لڑیں گے حب سمیت ملک کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے واضح رہے کہ حب میں ہونے والے تاریخی جلسہ عام کے سلسلے میں شہر کو پارٹی جھنڈوں خیر مقدمی بینرز سے سجا یا گیا تھا مرکزی وصوبائی قائدین کو شاندار استقبال کیا گیا اور جلوس کی شکل میں قائدین کو پنڈال تک لایا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات