وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے ضمنی امتحانات برائے سال 2015ء کے نتائج کا اعلان کر دیا،کامیابی کا تناسب 43.66فیصد رہا

کل 12ہزار 599امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا، 43.66فیصد کی اوسط سے مجموعی طور پر 5ہزار501امیدوارکامیاب ہوئے

جمعرات 26 نومبر 2015 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) وفاقی تعلیمی بورڈ برائے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم اسلام آباد کے زیر اہتمام میٹرک(پارٹ ون،ٹو) کے ضمنی امتحانات برائے سال 2015ء کے نتائج کا اعلان کر دیا،جس کے تحت کل 12ہزار 599امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 43.66فیصد کی اوسط سے مجموعی طور پر 5ہزار501امیدوار پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 43.66فیصد رہا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو فیڈرل بورڈ کے کنٹرولر امتحانات ایم علیم قریشی کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق میٹرک ضمنی امتحانات 29ستمبر سے 20اکتوبر 2015کو منعقد ہوئے، جس میں سائنس گروپ کے 9ہزار857 امیدواروں نے داخلہ بھجوایا، جن میں 7ہزار811طلباء جبکہ 2ہزار46طالبات شامل تھیں، تاہم ان میں سے 354 غیر حاضر رہے جبکہ مجموعی طور پر 9ہزار507امیدواروں نے سائنس گروپ کے امتحانات میں شرکت کی،48.48 کی اوسط سے کل 4ہزار607امیدوار پاس ہوئے، میٹرک کے ضمنی امتحانات کے آرٹس گروپ کی ایک ہزار 731طلباء اور 1 ہزار 485طالبات سمیت کل 3ہزار 216امیدواروں نے داخلہ بھجوایا جن میں سے 474غیر حاضر رہے، باقی 3ہزار96امیدواروں میں سے 28.88کی اوسط سے کل 5ہزار501امیدوار کامیاب ہوئے۔