اکرم خان درانی کے قافلہ پرحملہ،دوافراد جاں بحق، تین زخمی ،وفاقی وزیر محفوظ رہے

دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کے باوجود ان کے خاتمے تک فیصلہ کن جنگ جاری رہے گی، بیان

جمعرات 26 نومبر 2015 21:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیراکرم خان درانی کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے جبکہ وفاقی وزیر خوش قسمتی سے اس حملے میں محفوظ رہے ۔پولیس کے مطابق اکرم خان درانی کے قافلے پر بم حملہ بنوں کے علاقے نرمی خیل میں کیا گیا ، حملے کے باعث2افراد جاں بحق اور3افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

دھماکے میں ایمبولینس مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ میڈیکل سٹاف کے2افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ وفاقی وزیر اکرم خان درانی حملے کے نتیجہ میں ہونیوالے دھماکے میں محفوظ رہے۔صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم محمد نواز شریف نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کے باوجود ان کے خاتمے تک فیصلہ کن جنگ جاری رہے گی، صدر اور وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونیوالے سیکیورٹی اہلکاروں کی بلندی درجات کیلئے دعا کی اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو علاج کی تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :