کراچی آپریشن سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ٗعابد شیر علی

بھارت کی شدت پسندی کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیل کا میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ٗمیڈیا سے گفتگو

جمعرات 26 نومبر 2015 21:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ٗ بھارت کی شدت پسندی کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیل کا میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این اے 122 کے ضمنی انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اب تک ماضی کی باتیں دہرا رہے ہیں جن میں کوئی حقیقت نہیں، اب ان کے اپنے حالات اچھے نہیں رہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی شدت پسندی کو مدنظر رکھتے ہوئے کھیل کا میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ سکھ مسلمان اور دوسری قومیں بھارت میں اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔