وارد اور موبی لنک کے انضمام کے بعد صارفین دونوں کمپنیوں کی سہولت استعمال کرسکیں گے: سی ای او موبی لنک

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 نومبر 2015 21:18

وارد اور موبی لنک کے انضمام کے بعد صارفین دونوں کمپنیوں کی سہولت استعمال ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.26 نومبر 2015 ء) سی ای او موبی لنک کا کہنا ہے کہ وارد اور موبی لنک کے انضمام کے بعد صارفین دونوں کمپنیوں کی سہولت استعمال کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وارد ٹیلی کام کمپنی کے موبی لنک میں ضم ہونے کے حوالے سے پوبی لنک کے سی ای او کا کہنا ہے انضمام کے بعد موبی لنک پاکستان کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی بن جائے گی۔ انضمام کے بعد موبی لنک کے صارفین کی تعداد 47 ملین تک پہنچ جائے گی اور سالانہ منافع 4-1 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ اس حوالے سے زیادہ تر معاملات طے پا گئے ہیں تاہم حکومت کے ساتھ تکنیکی معاملات طے پانے میں 6 ماہ کا عرصہ لگ جائے گا۔