بھارتی آئین خطرے میں ہے جس پرجان بوجھ کرحملہ کیا جارہا ہے ٗ سونیا گاندھی

جمعرات 26 نومبر 2015 21:18

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت کا آئین خطرے میں ہے اور آئینی اصولوں پر جان بوجھ کر حملہ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

لوک سبھا کے اجلاس کے دوران گانگریس سربراہ سونیا گاندھی نے کہاکہ جن لوگوں کا بھارتی آئین کی تیاری میں ذرا سا بھی کردار نہیں ہے وہ آج آئین کی بات کر رہے ہیں، بھارت کا آئین خطرے میں ہے جس کے اصولوں پر جان بوجھ کر حملہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی آئین کئی دہائیوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے جس کے لئے مہاتما گاندھی نے اہم کردار ادا کیا ہے ٗ آئینی کمیٹی میں تمام کمیونٹی کے 4 ممتاز رہنما شریک تھے جن میں جواہرلعل نہرو، سردار پٹیل، رجندرا پراساد اور مولانا آزاد شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :