دو ہزار تیرہ میں فوربس میگزین نے پاکستان کوخطرناک ملک قراردیاتھا ٗاحسن اقبال

دو ہزار پندرہ میں پاکستان کواگلی کامیاب اسٹوری قراردیا ٗ کراچی کے حالات بہتر ہوئے ہیں ٗ مطلب تبدیلی آگئی ہے ٗخطاب

جمعرات 26 نومبر 2015 21:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ دو ہزار تیرہ میں فوربس میگزین نے پاکستان کوخطرناک ملک قراردیاتھا، دو ہزار پندرہ میں پاکستان کواگلی کامیاب اسٹوری قراردیا، دو سال میں کراچی کے حالات اور بلوچستان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جس کا مطلب ہے تبدیلی آگئی ہے۔

(جاری ہے)

سی ای اوز ایوارڈ کی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہاکہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور میں 6 ارب ڈالرآسان قرض لے کر پاکستان خود سرمایا مہیا کرے گا جبکہ بقیہ 40 ارب ڈالر چین کی کمپنیاں سرمائے کے طور پر لگائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان میں براہ راست سرمایا لگانے والا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ 2013 میں فوربز میگزین نے پاکستان کو خطرناک ملک قرار دیا اور اب یہی میگزین کہتا ہے کہ پاکستان ترقی کی مثال بننے جارہا ہے، 2013 کے مقابلے کراچی سمیت پورے ملک میں امن بہتر ہے، اسکا مطلب ہے کہ تبدیلی آگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :