قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس، عبدالقہار خان ودان کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا

جمعرات 26 نومبر 2015 21:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں اتفاق رائے سے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن عبدالقہار خان ودان کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری کمیٹی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اراکین کو کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب کے حوالے سے تفصیلات اور طریقہ کار سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

رانا محمد افضل خان نے عبدالقہار خان ودان کا نام تجویز کیا جبکہ رانا محمد حیات خان نے اس کی تائید کی، اس طرح انہیں بلامقابلہ چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عبدالقہار خان ودان نے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ کمیٹی کے تمام اراکین نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس میں سعید احمد خان منہیس، محمد ارشد خان لغاری، بیگم طاہرہ بخاری، صبیحہ نذیر، آفتاب شعبان میرانی اور سراج محمد خان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :