مولانا فضل الرحمن سے پاکستان فلڈ کمیشن کے چیئرمین امتیاز احمد کی ملاقات، دریائے سندھ کے کنارے مارجنل بند کی تعمیر بارے بریفنگ دی گئی
جمعرات 26 نومبر 2015 21:21
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن سے پاکستان فلڈ کمیشن کے چیئرمین امتیاز احمد نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں دریائے سندھ کے کنارے مارجنل بند کی تعمیر کے بارے میں بریفنگ دی گئی فلڈ کمیشن کے چیئرمین نے مولانا فضل الرحمن کو بتایا کہ مارجنل بند ڈیرہ دریا خان پل سے لیکر سپر نمبر27تک تعمیر ہو گا جس سے انڈس ہائی وے روڈ، گومل یونیورسٹی ،چشمہ شوگر ملز،گاوں ملانہ،کٹ شہانی،روڈہ سمیت چھوٹے بڑے درجنوں دیہات اور 2لاکھ کنال قابل کاشت زرعی اراضی سیلابی پانی کے نقصانات سے محفوظ ہو جائے گی ۔
اس منصوبے پر 3324.00ملین روپے لاگت آئے گی ۔اس کی لمبائی 57200فٹ 17.05کلومیٹر ہے ۔مارجنل بند کی تعمیر کے حوالے سے فلڈ کمیشن کے حکام نے مولانا فضل الرحمن کو بتایا کہ اس لاگت کا تخمینہ پرانا ہے جس پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ فلڈ کمیشن اس منصوبے پر نئے نرخوں کے مطابق ہونے والے تخمینے کے بعد اس کا کیس تیار کرنے کی ہدایت کی اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمن نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بات کرنے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس سمیت ڈیرہ اسماعیل خان کے دیگر اہم منصوبوں کے لئے رقم مختص کروانے کے لئے بہت جلد اجلاس طلب کیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.