عامر خان کو تھپڑ مارنے والے کو انعام دیا جائیگا،انتہاء پسند ہندوتنظیم شیو سیناء کا اعلان
ہر تھپڑ پر ایک لاکھ روپے دیئے جائینگے،شیوسینا ء کا فلمسٹارکیخلاف مظاہرہ
جمعرات 26 نومبر 2015 21:30
لدھیانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی شخص بولی وڈ اداکار عامر خان کو تھپٹر مارے گا، اسے ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا،بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ اعلان لدھیانہ میں ہوٹل ایم بی ڈے ریڈیسن بلیو کے باہر شیو سینا کے احتجاج کے دوران کیا گیا، جہاں عامر خان ٹھہرے ہوئے ہیں،شیو سینا پنجاب کے چیئرمین راجیو ٹنڈن نے دعویٰ کیاکہ جو بھی شخص عامر خان کو تھپڑ مارے گا، اسے ہر تھپڑ کے انعام میں ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے،ٹنڈن کا کہنا تھاکہ ہم ہوٹل کے مینیجر، ملازمین اور عامر خان کی فلم کی ٹیم کو بھی یہ موقع دے رہے ہیں کہ وہ عامر خان کو تھپڑ ماریں اور ہم سے ایک لاکھ روپے حاصل کریں، کوئی بھی باہمت اور محب الوطن شخص جو لدھیانہ میں عامر خان کو تھپڑ مارے گا، اسے ہماری جانب سے ہر تھپڑ پر ایک لاکھ روپے بطور انعام دیئے جائیں گے،لدھیانہ ویسٹ کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس روپندر کور سرن نے بتایا کہ واقعے کے بعد ہوٹل کے باہر پولیس کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا جبکہ 15 پولیس اہلکاروں پر مشتمل ایک کوئیک رسپانس ٹیم ہوٹل کے قریب پیڑولنگ میں مصروف ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.