Live Updates

پی ٹی آئی کے ناکام امیدوار نے ووٹ نہ دینے والے کو پیٹ ڈالا

جمعرات 26 نومبر 2015 21:33

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) انتخابی رنجش کی بنا پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مخالف امیداور کے ووٹر کو تشدد کا نشانہ بناڈالا ۔ نواحی گاﺅں کو ٹلی مانا سندھو کے غلام میراں نے پی ٹی آئی کے امیدوارکو ووٹ نہ دیاجس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں علی رضا شہزاد،وسیم،وغیرں نے غلام میراں جو موٹرسائیکل پر سوار ہوکر واھنڈو روڈپر جارہاتھا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے غلام میراں کو روک کر زبردستی اٹھا کر ڈیرے پر لے گئے اورزبردست تشدد کانشانہ بنا کر ناک کی ہڈی توڑدی ملزمان نے زخمی حالت میںڈیرہ کے مغروب کو باہر پھینک دیاواقعہ کے بعد زخمی نے مقدمہ درج کرانے کیلئے تھانہ ایمن آباد میں درخواست دے دی ہے ۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے ناکام امیدوار نے کہا ہے ہے کہ جس نے مچھے ووٹ نہیں دیاہے ۔وہ لوگ گاﺅں چھورڈ کر چلے جائیںورنہ ا ن کا حشر بھی غلام میراں جیسا ہوگا،مخالفین دو نمبر میڈیکل رزلٹ سرفراز نامی شخص کی انگلی توڑ کر مقدمہ برابر کر نے کی کوشش میں مصروف ہیں۔یو سی37 لدھیوالہ گورایہ کے اس واقعہ سے علاقہ کے مکین پریشانی میں مبتلا ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :