سمبڑیال میں پروین شاکر کی سالگرہ تقریب

جمعرات 26 نومبر 2015 21:33

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) ادبی تنظیم ”بزم فقیر “ کے زیرِ اہتمام پروین شاکر کی یاد میں تقریب ہوئی جس میں مرحوم شاعرہ کو بھر پورخراجِ عقیدت پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تنظیم کے صدر نوید مغل نے کہا کہ پروین شاکر نوجوان نسل کی نمائندہ اورمنفرد لب ولہجے ،اسلوب کی شاعرہ شاعرہ تھیں جنہوں نے نوجوان نسل کے جذبوں کی عکاسی کی اورزندگی کی تلخیوں کو ببانگ دہل طشت ازبام کرتے ہوئے سچائی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر حقیقت کا مقابلہ کیا اور اپنے الفاظ کو مختلف روپ دے کر انسانی جذبوں کو مختلف سانچوں میں ڈھلنے کا اذیت ناک منظر کا نقشہ بھی محبت عشق جیسے میٹھے درد کی آنچ پر پگھل کر صفحہ ءقرطاس پر کھینچا۔

اس موقع پر شیخ ذوالفقار احمد، محمد نعیم صدیقی ، شیخ ثناءاللہ ، ارغوان میﺅ ،ڈاکٹر طیب رضا ، شیخ عظمت اللہ ، ملک آصف شہزادودیگر بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :