حکمران اپنی بیڈ گورننس کی وجہ سے جمہو ریت کو قتل کر نے کی سازش کر رہے ہیں‘ میاں محمود الرشید

جب بھی پنجاب میں شفاف احتساب ہو گا لوٹ مار کر نیوالے اقتدار نہیں جیلوں میں ہوں گے ‘میڈیا سے گفتگو

جمعرات 26 نومبر 2015 21:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ حکمران اپنی بیڈ گورننس کی وجہ سے جمہو ریت کو قتل کر نے کی سازش کر رہے ہیں ‘پنجاب میں’’کمیشن مافیا ‘‘ہر ترقی منصوبہ سے مال بنا رہے ہیں ‘جب بھی پنجاب میں شفاف احتساب ہو گا لوٹ مار کر نیوالے اقتدار نہیں جیلوں میں ہوں گے ‘پنجاب کے تمام ادارے حکمرانوں کی ناکامیوں کی وجہ سے تباہی کا شکار ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور میں ایک تقر یب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمودالر شید نے کہا کہ (ن) لیگ کی بیڈ گورننس نے ملک کو ہر لحاظ سے تباہی کا شکار کرد یا ہے اور اگر حالات یہی رہی تو ملک میں جمہو ریت بھی خطر ے میں پڑ جائیگی جسکے ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ نااہل حکمران ہی ہوں گے اور پاکستان کی تاریخ انکو کبھی معاف نہیں کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے عام انتخابات میں قوم سے کیے جانیوالا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا اور آج نااہل حکمرانوں کی وجہ سے غر بت ‘مہنگائی ‘بے روزگاری اور کر پشن جیسے مسائل غر یبوں کے لیے عذاب بن چکے ہیں اور قوم کل آج ہی حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :