ایرانی لڑاکا طیارے کی روسی بمبار کے ہمراہ پہلی پرواز

ایران کا ملکیتی امریکی ساختہ ایف 24ٹوم کیٹ انٹر سیپٹر لڑاکا طیارہ فضا میں کچھ سیکنڈ محو پرواز رہا

جمعرات 26 نومبر 2015 21:51

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء) روسی وزارت دفاع نے حال ہی میں شامی اہداف پر اپنے لڑاکا طیاروں کے فضائی حملوں کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس کے بعد روسی فضائی بمباری میں ایرانی لڑاکا طیاروں شرکت کے بارے میں کئی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ایران کا ملکیتی امریکی ساختہ ایف- 24ٹوم کیٹ انٹرسیپٹر لڑاکا جہاز سات منٹ کی مکمل ویڈیو میں چند سیکنڈز کے لئے نمودار ہوتا ہے، اس کے ہمراہ روسی بمبار طیارے دیکھے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسرے کلپ میں جب روسی طیارے شامی اہداف پر فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل برسانہ شروع کرتے ہیں تو ایرانی لڑاکا طیارہ منظر سے غائب ہو جاتا ہے۔فارسی زبان میں نشریات پیش کرنے والے فرانس ریڈیو کے مطابق ان تصاویر کو اسرائیلی ذرائع ابلاغ سمیت متعدد میڈیا آؤٹ لٹس نے شام میں جاری جنگ میں ایرانی فضائیہ کی مداخلت اور شرکت کے ثبوت کے طور پر دکھایا ہے۔ فرانس ائر فورس کے ایک جنرل نے کہاکہ سیٹلائٹس اور رڈارز کے ذریعے ملنے والی معلومات کے مطابق ہمیں شامی فضائی حدود میں کوئی ایرانی لڑاکا طیارہ نظر نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :