نصراﷲ رونجہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بنیادی اور نظریاتی جیالے کارکن ہیں،حاجی اشرف کاکڑ

ہمیشہ اس لسبیلہ اور آؤاران میں پیپلز پارٹی کو فعال اور منظم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے ،وقاص ندیم

جمعرات 26 نومبر 2015 21:55

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 نومبر۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی اشرف کاکڑ ،سید اقبال شاہ ،وقاص ندیم ، میر منور حسین لانگو،حاجی حفیظ الملک مینگل ،حمید کاکڑ،چوہدری سلامت شان ،شاہجہان ،حاجی عزیز لانگو نے کہا ہے کہ نصراﷲ رونجہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بنیادی اور نظریاتی جیالے کارکن ہیں جنہوں نے ہمیشہ لسبیلہ اور آؤاران میں پیپلز پارٹی کو فعال اور منظم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے انکے خلاف لسبیلہ پولیس کی انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لسبیلہ پولیس کی جانب سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نصراﷲ رونجہ کے خلاف سیاسی انتقامی کاروائیوں کی مذمتگ کرتے ہوئے کہا کہ اگر نصراﷲ رونجہ اورانکے چھ بھائیوں اور بھتیجوں کے خلاف پولیس نے انتقامی کاروائیاں بند نہ اور من گھڑت مقدمات واپس نہ لئے تو پیپلز پارٹی اسکے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ،آئی جی پولیس سے اپیل کی کہ نصراﷲ رونجہ کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیوں کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے بے بنیاد اورجھوٹے مقدمات ختم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :